ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کے قانون سازوں نے بلاواسطہ تمباکو نوشی کی وجہ سے صحت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کیلئے اقدامات کو تقویت دینے کی غرض سے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے۔ ایوانِ بالا نے صحت کے فروغ کے قانون میں ترمیم کیلئے مسودہ قانون کی ایک مکمل اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے منظوری دی۔اِس نئے قانون کے تحت اسکولوں، ہسپتالوں اور انتظامی اداروں کی عمارات کے اندر تمباکو نوشی ممنوع ہو جائیگی تاہم یہ قانون ایسے اداروں کو اْن کی عمارات کے باہر تمباکو نوشی کی مخصوص جگہیں قائم کرنے کی اجازت دے گا۔