Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجمع کے ہاتھوں قتل کے واقعات تشویشناک ہیں، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مانسون اجلاس کے دوسرے روز لوک سبھا میں کہا کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کی واداتوں پر کارروائی کرنے کا حق ریاستی حکومتوں کا ہے۔پرہجوم قتل کے واقعات پر لوک سبھا میں کانگریس نے تحریک عدم اعتماد پیش کیا تھا جسے ہاؤس نے منظور کرلیا ۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ملک میں کئی مقامات پر موب لنچنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں جن میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ اس دوران مارے جانے والے افراد کی تعداد کسی بھی حکومت کیلئے باعث تشویش ہے۔ میں حکومت کی جانب سے پرہجوم قتل کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ ایسے واقعات شک و شبہ اور افواہ کی بنیاد پر پیش آرہے ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 2مرتبہ ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی۔ ایک مرتبہ 2016ء میں اور دوسری مرتبہ جولائی 2018ء میں ۔ انہوں نے کہا کہ مجمع کے ہاتھوں قتل کے واقعات پر تمام ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی وارداتوں کیخلاف سخت اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -الٰہ آباد میں بم دھماکہ، بچہ زخمی

شیئر: