Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا کو خصوصی حیثیت دلانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری

    حیدرآباد- - - -اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوسرے دن بھی پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتما گاندھی  کے مجسمہ کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوںمیں پلے کارڈس تھام کر یہ احتجاج کیا ۔پلے کارڈس پر’’ہم اے پی کیلئے خصو صی درجہ چاہتے ہیں‘‘نعرہ تحریر تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس کے لیڈر وراپرساد نے کہا کہ موجودہ سیشن میں تلگودیشم پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی قبولیت ، گزشتہ سیشن میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی قربانی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کوئی معمولی دباو مرکز پر نہیں ڈالا ۔ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے مل کر یہ دباو ڈالا ہے۔گزشتہ4 برسوں سے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے ریاست کو خصوصی درجہ کی بات نہیں کہی اور اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے، راہول

شیئر: