Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کے طلاق کے بعد سسر نے بہو سے کیا کہا؟

بریلی ۔۔۔۔بریلی کے کانشی رام کالونی میں رہنے والی عورت کے شوہر نے پہلے سے شادی ہونے کی بات چھپا کر دوسری شادی کی۔ اس واقعہ کا علم جب دوسری بیوی کو ہوا تو لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔6ماہ بعد جب بیوی نے شوہر سے فون پر بات کی تو شوہر نے طیش میں آکر 3طلاق دے ڈالی۔بیوی جب سسرال پہنچی تو شوہر نے اسے اپنانے سے منع کردیا۔بیوی نے لاکھ منانے کی کوششیں کیں لیکن سب بیکار ثابت ہوئیں ۔بالآخر وہ اپنے سسر کے پاس پہنچی اور واقعہ کی تفصیلات بیان کیں۔اس پر سسر نے کہا کہ بیٹاتو ساتھ رکھنے کیلئے کسی بھی حالت میں تیار نہیں ۔ اگر مناسب سمجھ میں آئے تو میرے ساتھ رہ سکتی ہو۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر اپنی فریاد سنائی۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے رپورٹ درج کرکے شوہر کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - --رائے بریلی میں بی جے پی لیڈر کا قتل

شیئر: