Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے، عدنان بٹ

ریاض ( ذکاءاللہ محسن) کشمیر کے تنازعے کو70 سال پورے ہونے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور معروف بزنسمین عدنان اقبال بٹ نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے۔ہند کے لئے یہ 70سال انتہائی شرم ناک ہیں کہ اس دوران اس نے ہر وہ حربہ آزمایا جس سے وہ کشمیری عوام کے حوصلوں کو پست کرسکے اور تحریک آزادی کو بندوق کی نوک پر کچل دے مگر وہ کشمیری قوم اور حریت رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے جذبوں کو جوان رکھا اور ہندکے ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے۔ آج جب70 سال پورے ہوئے ہیں تو یورپی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر کے ایشو پر اپنی رپورٹ جاری کرکے کشمیری عوام کے ساتھ نہ صرف انصاف کیا ہے بلکہ پاکستان کے موقف کی بھی تائید کی ہے۔ جس طرح پاکستان کی حکومتوں نے بھی دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس سے بھی پوری دنیا کے سامنے سچ آشکار ہو چکا ہے اورہند کا پروپگنڈہ بے نقاب یو چکا ہے۔ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم کشمیری قوم کی آزادی کے لئے مزید جدوجہد کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہند کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے رہا۔
 

شیئر: