Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: تحریک انصاف کے زیراہتمام ”پاور شو“تقریب

عمران خان کا پیغام کارکنان تک پہنچایا گیا، کلچر شو بھی پیش کیا گیا
طائف(ابو علی بڈانی) گزشتہ شب مقامی قصر میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک عالی شان پاور شو تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی میزبانی تحریک انصاف طائف کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر زمان خان نے کی۔ اس کے مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد ابراہیم خان تھے جبکہ صدر سعودی عرب کے چیف آرگنائزر قاسم خان دستی تھے اور نظامت کی خدمات ڈاکٹر محمد رفیق نے انجام دی۔ تقریب کا آغاز قاری عبدالہادی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ ڈاکٹر محمد رفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعارف کرایا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شرکاءتقریب اور مقررین سیاسی و سماجی جماعتوں پر کیچڑ ہرگز نہ اچھالیں بلکہ صرف عمران کا پیغام کارکنان تک پہنچائیں۔ مقررین نے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ کوششیں اب رنگ لائی ہیں۔ آنے والا وقت اور حالیہ الیکشن پی ٹی آئی کی جیت کی علامت ہے کیونکہ عمران خان کا مقصد بھی کرپشن ختم کرنا ہے۔ ایک اکیلا عمران خان کرپشن اور پاکستان کے سسٹم کو ٹھیک نہیں کرسکتا۔ ہم سب نے مل کر عمران خان کا ساتھ دینا ہے اور ایک نیا پاکستان بنانا ہے۔ اس دوران ایک کلچر شو بھی پیش کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سب نے مل کر روایتی رقص بھی پیش کیا۔ مقررین میں ڈاکٹر عمر خان، قاسم خان دستی جدہ سے آئے ہوئے اکرام اللہ ، لیاقت خان ، ڈاکٹر زمان خان، کرنل ڈاکٹر ابراہیم ، ڈاکر عبدالحنان، حافظ صداقت علی، ڈاکٹر یونس خان شامل تھے۔ اس موقع پر چند اہم شخصیات نے مختلف پارٹیاں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 
 

شیئر: