الیکشن کمیشن کا نوٹس نہیں ملا،فضل الرحمان
ٹانک...جے یو آئی ف کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا سےاسی جماعتوں کے قائدین کی ذمہ داری ہے۔ سیاست میں ایکدوسرے کا احترام ہونا چاہئے ۔اپنے کارکنوں کو ہدایت جاری کی ہوئی ہے کہ وہ الیکشن کے ضابطہ پر عمل کو یقینی بنائےں۔ مخالفین جو زبان ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔ہمارے کارکن ان کے خلاف ایسی زبان استعمال نہ کریں ہم اسی کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والا نوٹس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں اور نہ مجھے ابھی تک نوٹس ملا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتوں کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے جو تاثر قائم ہوگیا میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورتحال نہیں ۔ شاید الیکشن کے نتائج اس تاثر کے برعکس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دھماکے الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوئے ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔