Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف اتوار کو مزار قائد پر جلسہ کریگی

اسلام آباد... چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نے اتوار 22جولائی کو مزار قائد پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹ مار سے سندھ کے ادارے تباہ اورصوبہ کھنڈر اور گندگی کے ڈھیر بن چکا ہے۔سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں۔میں ا نہیں اس دلدل سے نکلنے کا حل بتاوں گا۔ سندھ کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے ہیں۔سندھ کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے۔سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے ۔ تھرپارکر میں ستاسی فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں۔ 
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا نوٹس نہیں ملا،فضل الرحمان

شیئر: