لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے۔لیموں اورشہد کا ماسک چہر ہ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ جِلدکو موئسچرائز کرتاہے، اسے نرم اور چمکدار بھی بناتاہے۔
انڈے کی سفیدی اور شہد کا فیس ماسک بھی جادوئی اثر کرتا ہے . ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کریں اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کرتے ہوئے لگائیں ۔ ماسک کو دھونے کےبعد آپ جگمگاتی ہوئی روشن جلد پائینگی۔
دودھ اور شہد کا ماسک بھی فوری طور پر چہرے کی جگمگاہٹ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے، آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، آپ چند دن میں فرق محسوس کریں گی۔
کیل مہاسوں اور دانوں پر شہد لگانے سے بہت جلد افاقہ ہوگا۔ شہد کو روئی میں بھگوئیں اور مہاسوں پر لگائیں، 20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈبل چن دور کرنے کے لیے ورزش