رنبیرکے خلاف ہرجانہ کا کیس
بالی وڈ کے مشہور ہیرو رنبیر کپور پر لاکھوں روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اداکار رنبیر کپور کےخلاف کرائے کے گھر سے نکالے جانے پر 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس دیدیاگیاہے۔یہ کیس ان کے کرایہ دار نے فائل کیاہے جو ان کے پونے کے ایک مکان میں بطو رکرایہ دار رہتے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ رنبیر نے ان سے مکان خالی کروایاتاہم رنبیر نے تردید کرتے ہوئے بتایاہے کہ انہوں نے اپنا مکان خالی نہیں کروایا بلکہ کرایہ دار نے خود چھوڑا ہے۔