والووکی تیار کردہ اڑن کار آئندہ سال فروخت ہوگی
گوتھنبرگ ، سویڈن ..... والوو کمپنی اب اڑن کار بنا رہی ہے جس کی فروخت 2019ءمیں شروع ہوجائیگی۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے اس پر کام کررہی تھی اور اس نے اسکا ایک نمونہ تیار کرلیا ہے جس پر تجربات جاری ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کار کی قیمت کیا ہوگی اور اگلے سال کونسے مہینے میں یہ مارکیٹ میں متعارف کرائی جائیگی۔ اندرونی آرائش کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور دیگر معاملات ابھی حل طلب ہیں۔ اس اڑن کار میں ہائبر ڈ الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جبکہ سامان رکھنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ پیرا شوٹ کا نیا نظام نصب کیا جائیگا۔ وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے 2016ءمیں اسے اس طیارے کیلئے گرین سگنل دیدیا تھا۔