نوکیا ایکس 5 اسمارٹ فون لانچ
ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون نوکیا ایکس 5 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.86 ایچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگاپکسل اور 5میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3060 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سفید اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 148 ڈالر جبکہ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 208 ڈالر ہے۔