برطانیہ میں ٹرین کا انجن چرا لیا گیا
اسیکس.... برطانوی شہر اسیکس میں ایک مشہور ساحلی ریزوٹ میں رکھے ہوئے 40فٹ طویل ٹینک انجن ٹرین کو چرالیا گیا۔ یہ ٹرین ایک شپنگ کنٹینر میں رکھی گئی تھی جس کے تالے توڑ کر اسے چرالیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ چوروں نے ضرور کوئی بڑا ٹرک چوری میں استعمال کیا ہوگا۔ خبر عام ہونے پر لوگوں نے ٹویٹر پر اس انوکھی چوری پر خوب تبصرے کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آخر چور اسکا کیا کریں گے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر انہیں اس بارے میں کچھ علم ہو تو وہ اطلاع کریں۔