Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی کمپنی ’’رولز رائس الیکٹرک ہائی برڈ گاڑیاں تیار کریگی

لندن....  برطانیہ کی انجن ساز کمپنی ’’ رولز رائس ‘‘ نے  ’’ فلائنگ ٹیکسی ‘‘ کے  نام بجلی سے چلنے والی ہائی برڈ گاڑی کی تیاری کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جو عمودی طور پر لینڈنگ اور پرواز کرے گی۔ یہ 5  سال کے عرصے میں زیر استعمال لائی جاسکے گی۔ وسطی انگلینڈ کے علاقے ڈربی میں قائم اور لندن میں رجسٹرڈ ایرو اسپیس ادارے رولز رائس کی الیکٹرک ٹیم کے سربراہ راب واٹسن نے کمپنی کے اس منصوبے کا انکشاف برطانیہ کے شہر فان بورو میں جاری ایئرشو کے موقع پر کیا۔رولز رائس نے کہا کہ یہ عمودی طور پر لینڈنگ اور پرواز کرنے والی  اپنی طرز کی پہلی (پروٹو ٹائپ) گاڑی ہوگی جس کی تیاری آئندہ ڈیڑھ سال  میں مکمل ہوجائے گی تاہم اس کی پرواز 2020ء کے اوائل میں جبکہ مارکیٹ میں فروخت3 سے5 سال میں ممکن ہوسکے گی۔اس میں 4 سے 5  افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس کی حد پرواز 500  میل (805  کلومیٹر) اور زیادہ سے زیادہ رفتار 200  میل فی گھنٹہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -چین میں پیر کے انگوٹھوں کی عجیب و غریب زور آزمائی

شیئر: