Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کال سینٹر اسکینڈل:20ہندوستانی نژاد افراد کو سزائیں

نئی دہلی .... ہند میں قائم کال سینٹر اسکینڈل کے سلسلے میں جن21افراد کو نیویارک کی ایک عدالت سے 4سے 20سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں 20سے زیادہ ہندوستانی نژاد افراد ہیں۔ سزا مکمل ہونے پر ان میں سے کئی افراد کو امریکہ سے ڈی پورٹ کردیا جائیگا۔ کئی ملین ڈالر کے اس اسکینڈل میں ہزارو ںامریکی شہریوں کو سیکڑوں ملین ڈالر سے محروم کیا گیا تھا۔امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشن نے کہا کہ متعدد افراد کو واپس ہندوستان بھیجا جائیگا۔ اسکینڈل میں ملوث لوگ زیادہ تر بوڑھے امریکیوں ، قانونی طور پر گئے ہوئے تارکین وطن اور دیگر لوگوں کی رقم پر ہاتھ صاف کرتے تھے۔امریکی حکام نے کہا کہ کال سینٹر کے اس اسکینڈل کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو کئی سو ملین ڈالر سے محروم کیا گیا۔ استغاثہ نے کہا کہ ان کال سینٹرز نے ٹیلیفون پر کئی فراڈ اسکیمیں چلائی ہوئی تھیں۔ فراڈی 2012ءسے 2016ءتک لوگوں کو ٹھگتے رہے۔ ایسے زیادہ تر کال سینٹر احمد آباد میں موجود ہیں جو خودد کو انٹرنل ریونیو سروس یا امریکی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز کے نام سے لوگوں کو ٹھگا کرتے تھے۔ یہ لوگ ٹیلیفون کرکے لوگوں کو دھمکیاں دیتے تھے کہ اگر انہوں نے حکومت کے واجبات ادا نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، جیلوں میں ڈالا جاسکتا ہے اورجرمانے کئے جاسکتے ہیں ۔ یوں لوگ انہیں رقم حوالے کردیا کرتے تھے۔
 

شیئر: