Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دہشتگرد “بندروں نے بموں کا استعمال شروع کردیا، 3راہگیر زخمی

فتح پور .... دیوالی کے موقع پر چھوڑے جانے والے کریکر بم سے لیس بندروں نے حملہ کرکے 3راہگیروں کو زخمی کردیا۔ ان میں ایک بچہ شامل تھا۔پولیس نے بتایا کہ ان بموں کو مقامی زبان میں ستلی بم کہا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بم کچرا دان سے اٹھائے تھے اور 3راہ گیروں پر پھینک دیئے۔ ان میں بچے کو اسکول لیجانے والے بزرگ بھی تھے جو شدید زخمی ہوئے۔ 5سالہ بچہ زخمیوں میں شامل ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ کس نے یہ کریکر بم کچرے میں پھینکے تھے۔ دہلی میں دیوالی کی آمد سے قبل ہی آتشبازی کیلئے بم کی فروخت پر پابندی لگادی جاتی ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ نے گزشتہ سال ہی اس پر پابندی لگائی تھی لیکن اس کے باوجود یہ بم فروخت کئے جاتے ہیں۔
 

شیئر: