Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرسروسز باسکٹ بال چیمپیئن شپ آرمی نے جیت لی

 
کراچی: پاکستان آرمی نے انٹرسروسزباسکٹ بال چیمپیئن شپ 2018 ء اپنے نام کر لی جبکہ پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپیئن شپ 2018ءکی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپیئن شپ پاک بحریہ کے زیر انتظام 16 جولائی سے 21 جولائی تک ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت پی این ایس کارساز کے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلی گئی۔ 6 روزہ مقابلوں کے دوران پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے دلچسپ کھیل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگرچہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے قابل اور ماہر امپائرز اور حکام نے ان مقابلوں کی نگرانی کی۔

شیئر: