Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریضہ حج سے شہریوں کو روکنا قطری حکومت کا مناسب اقدام نہیں ، قرقاش

ریاض..... اماراتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے قطری حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کو فریضہ حج سے منع کرنے کو انتہائی غیر مناسب اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ۔ سبق نیوز نے ڈاکٹر قرقاش کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ کے حوالے سے لکھا کہ کہ اماراتی وزیرمملکت نے قطر کے شہریوں کو انکے ذاتی معاملات میں آزادی نہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ قطری حکمرانوں کی جانب سے شہریوں کو حج پر جانے سے روکا جارہا ہے ۔ یہ امر اس بات کی بھی واضح دلیل ہے کہ قطری حکومت کو اپنے شہریوں پر اعتماد نہیں جس کی وجہ سے حکومت اپنے شہریو ںکو فریضہ حج کی ادائیگی سے منع کر رہی ہے ۔ 

شیئر: