جازان.... ریجنل بلدیہ کے اہلکاروں نے ریستوران میں کام کرنے والے بیمار کارکن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کی۔ پرمٹ کے بغیر کام کرنے پر ہوٹل سیل کر دیا گیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی ٹیم نے ایک ہوٹل میں کام کرنے والے بیمار ملازم جسے جلدی بیماری لاحق تھی کی وجہ سے ہوٹل سیل کر دیا ۔ بلدیہ کے ذمہ دارکا کہنا تھا کہ ملازم کا پرمٹ بھی ایکسپائر ہوچکا تھا جس کی تجدید بھی نہیں کی گئی ۔