ریاض.... سعودی الیکٹر ک کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کی شکایت کرنے والے بلوں کی ریڈنگ درست طور پر دیکھ لیں ۔ اختلاف ہونے کی صورت میں شکایت درج کروائیں۔ بجلی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد کو بلوں کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا کہنا ہے کہ بجلی کم استعمال کی گئی مگر بل زیا دہ آئے ہیں ۔ اس ضمن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹرریڈنگ کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بل 28تاریخ کو جاری ہوتے ہیں جبکہ ریڈنگ کا وقت یکساں نہیں ہوتا اس لئے اس امر کا خیال رکھیں کہ ریڈنگ کی تاریخ اور مختلف ہونے سے لوگوں کو غلط فہمی ہو جاتی ہے تاہم کمپنی کی جانب سے صارفین کی شکایت کے ازالہ کے لئے کمیٹی موجود ہے جہاں ہر شخص اپنی شکایت درج کرواسکتا ہے ۔