Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان میں سیکھنے کا جذبہ تاحال موجود ہے

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فخرزمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جس خوبصورت بلے باز فخرزمان کی دھوم انٹرنیشنل میڈیا میں ہے اس ساتھی کو کلب کرکٹ سے جانتا ہوں۔ ہم دونوں ایک ساتھ پاکستان کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے تھے۔ فخرزمان نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کراچی سے شروع کی اور مجھے خوشی ہے کہ اس کا بین الاقوامی کیریئر میری کپتانی میں شروع ہوا ۔فخر قدرتی طور پر اسٹروک پلیئر ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب سے وہ پاکستانی ٹیم میں آ یا ہے اس کی کارکردگی مسلسل بہتر ہوتی جارہی ہیں۔ سرفراز نے کہا کہ فخر زمان بڑے میچوں کا فتح گر کھلاڑی ثابت ہوا ہے جب بھی ٹیم کوضرورت پڑی فخر زمان نے ذمہ داری نبھائی اور اہم اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتوحات میں کردار ادا کیا ۔فخر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں سیکھنے کا جذبہ تاحال موجود ہے ۔ادھر انٹر نیشنل میڈیا میں فخر زمان کی ڈبل سنچری کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے فخر زمان کی کارکردگی کو آسٹریلوی، ہندوستانی، بنگلہ دیشی ، ویسٹ انڈین ،سری لنکن، زمبابوین، برطانوی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے ان کی ڈبل سنچری، ریکارڈ شراکت اور پاکستان کی بڑی فتح کی خبریں نمایاں انداز میں شائع کی ہیں۔

شیئر: