Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا

ریاض....ماہ رواں ذیقعدہ کے وسط میں مکمل چاند گرہن ہوگا۔ 103منٹ تک جاری رہیگا۔ کرہ ارض، سورج اور چاند ایک خط اور ایک سطح پر ہونگے۔ چاند کرہ ارض کے عقب میں چلا جائیگا۔ اس دوران اسکی روشنی سرخ ہوجائیگی۔ یہ رواں صدی میں طویل ترین چاند گرہن ثابت ہوگا۔ یہ بات کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ملحم بن محمد ہندی نے بتائی ہے۔ انکا کہناہے کہ چاند گرہن کے بعد ماہ رواں ذیقعدہ کے آخر میں جزوی سورج گرہن بھی ہوگا۔ یہ مملکت او رعرب ممالک میں نظر نہیں آئیگا۔ اسے صرف قطب شمالی اور اطراف کے علاقوں سے ہی دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن آئندہ جمعہ کو رات 9بجکر 24منٹ پر شروع ہوگا اور رات 10بجکر 30منٹ تک جاری رہیگا۔
 

شیئر: