شادی تقریب میں دولہا کی بہن ہلاک
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
جازان ...پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جازان ریجن کے مزھرة قریہ میں دولہا کی بہن حد سے زیادہ خوشی منانے کی بھینٹ چڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہاں شادی گھر میں تقریب ہورہی تھی۔ ایک شخص نے اظہار مسرت کیلئے فائرنگ کی جس کی گولی دولہا کی بہن کے جسم میں پیوست ہوگئی اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔