Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ اور حجہ میں 119ہلاک، 17قید

جازان...عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48گھنٹوں میں صعدہ اور حجہ میں 119حوثی ہلاک اور 17قید کرلئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کی سرکاری فوج عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ اور حجہ کے تمام محاذوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔ یمن کی سرکاری فوج کو اتحاد کی زبردست حمایت حاصل ہے۔ وہ صعدہ کے باقم اور حجہ کے عاھم مقام کی طرف پیشرفت کررہی ہے۔
 

شیئر: