Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول نے ہندوستانی سیاستدانوں کی شبیہ کو نقصان پہنچایا، جیٹلی

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما ارون جیٹلی نے فیس بک پر تحریر کیا کہ راہول گاندھی نے صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ بات چیت کی،باتیں گھڑکراپنی معتبریت کم کرلی اور دنیا کے سامنے ہندوستانی سیاستدانوں کی شبیہ کو ٹھیس پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ راہول اس حقیقت سے کیوں بے خبر ہیں کہ یوپی اے کی حکومت کے وزیر نے ہی رازداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہول نے جمعہ کو لوک سبھا میں مودی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت رازداری کی آڑمیں رافیل طیارے سودے کی قیمت نہیں بتارہی جبکہ فرانسیسی صدر نے ان سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسا کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے اس کی سخت مخالفت کی اور معاہدے کے بعض حصے بھی ایوان میں پڑھ کر سنائے۔ حکومت فرانس نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین 2008ء میں راز داری کے سلسلے میں سیکیورٹی معاہدے ہوئے تھے۔ اسے عام نہیں کرسکتے۔جیٹلی نے کہا کہ راہول گاندھی کی ’’سمجھ میں کمی‘‘صرف بنیادی مسائل تک محدود نہیں۔ انہیں پروٹوکول کا بھی علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو پھر سنجیدہ لوگ آپ سے بات کرنے سے کترائیں گے یا آپ کی موجودگی میں بات نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -گائے اسمگلنگ کے شبے میں مسلمان کا ہجومی قتل

شیئر: