I Love Youکہنے والے منچلے کی چپلوں سے تواضع
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
بستی۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بستی میں ایک لڑکی نے منچلے کی حرکتوں سے تنگ آکر بھرے بازارمیں چپلوں سے پٹائی کردی۔دراصل بستی کی رہنے والی لڑکی کو قریب کے گاؤں کھرہٹیاں کا رہنے والا نوجوان وکرم جیت فون کیا کرتا تھا ۔پھر گفتگو کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔ لڑکی نے ابتدامیں اسے منع کیا اور حرکت سے باز آنے کی تاکید کی لیکن وکرم باز نہیں آیا۔ لڑکی دہلی میں زیرتعلیم ہے۔ وہ جب چھٹی کے دوران بستی گئی تو وکرم اس سے ملاقات کیلئے پہنچ گیااور لڑکی کو دیکھتے ہی ’’آئی لو یو ‘‘کہہ دیا ۔یہ سنتے ہی لڑکی نے دائیں دیکھا نہ بائیں اور بھرے بازار میں چپلوں سے اس کا استقبال شروع کردیا۔ ماجرا دیکھ کر راہگیروں نے بھی جم کر اس پر ہاتھ صاف کیا۔ چپلوں سے خاطر تواضع کے بعد لڑکی سے نوجوان نے معافی مانگی اور آئندہ اپنی حر کتوں سے باز آنے کا وعدہ کیا تو لوگوں نے اسے چھوڑ دیا۔