Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنام:سمندری طوفان ‘20 افراد ہلاک‘14زخمی

ہنوئی .... ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان،طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے۔طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16 افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 17ہزار مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
 

شیئر: