Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ ودفاع ہند جائینگے

واشنگٹن۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ اور دفاع ہندمیں رواں برس ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستانی وزیر دفاع نے اس میٹنگ کو’’ ٹو پلس ٹو میٹنگ‘‘ کا نام دیدیا ہے۔یہ میٹنگ 6ستمبر کو  دارالحکومت نئی دہلی میں ہو گی۔ملاقات میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے  ہندوستانی ہم منصبوں سشما سوراج اور نرملا سیتا رامن سے مذاکرات کریں گے۔دو طرفہ تجارتی معاملات کے علاوہ ایران کیساتھ ہندوستانی کاروباری لین دین کے تناظر میں امریکی پابندیوں کی دھمکی کو خاص طور پر زیر بحث لایا جائیگا۔

شیئر: