جی 20وزرائے خزانہ اجلاس میں اختلافات برقرار
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
بیونس آئرس .... ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربرہان کے دو روزہ اجلاس میں امریکہ اور ا±س کے اتحادی یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔ بیونس آئرس میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچِن نے اس مناسب سے کوئی رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چین اور یورپی یونین سے کہا کہ وہ آزاد، شفاف اور دو طرفہ تجارت کا احترام کریں۔