Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار باغی نہیں ،بھگوڑے

راولپنڈی... سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتخابات سے 4 دن پہلے حنیف عباسی کا فیصلہ سنا کر چوہدری نثار اور شیخ رشید کیلئے راستے ہموار کئے گئے۔یہ راستے صاف نہیں کر رہے راستے میں کانٹے بچھا رہے ہیں۔پاکستانی قوم ان تجربوں میں نقصان اٹھا چکی ہے۔آج 71 والا کھیل نہ کھیلا جائے۔ اب بھی وقت ہے۔ اڈیالہ کا دروازہ کھول دو۔راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ گرم ہوا چلی تو چو ہدری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بغاوت بہادر کرتے ہیں، چو ہدری نثار بھگوڑے ہیں۔ جو دم دبا کر بھاگ گئے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔سپریم کورٹ نے 300 ارب کے الزم میں سزا نہیں دی بلکہ اقامہ پر دی۔ احتساب عدالت نے 300 ارب کا الزام ٹھکرا دیا۔ عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں بلایا لیکن وہ نہیں گئے۔نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حنیف عباسی اور قمر الاسلام کو یہ چھوٹ کیوں نہیں ملی؟۔
مزید پڑھیں:بلاول نے موثر انتخابی مہم چلائی ،چوہدری نثار
 

شیئر: