Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قید و جرمانہ ہوگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ءکی شق 182 کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے ملک بھر میں انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم اور اس کے دورانیے سے متعلق قواعد و ضوابط اور ہدایت نامہ پہلے ہی جاری ہو چکا تھا جس کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں شامل تمام سیاسی جماعتوں اور امید واروں کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ قانون کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی سیاسی اشتہارات آج رات 12 بجے کے بعد چلانے پر پابندی ہوگی اور اس کی خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔
 

شیئر: