Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 60 سے الیکشن موخر کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج

لاہور: سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ذرائع کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشست جو راولپنڈی کی ہے، پر انتخابات موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق کسی امیدوار کے انتقال کی صورت میں انتخابات موخر کئے جا سکتے ہیں تاہم عدالت کی جانب سے سزا دینے پر الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی عدالت کی جانب سے سزائیں دی گئیں تاہم ان حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے۔ لہٰذا این اے 60 کے ووٹرز کو اس بات کا حق ہے کہ ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی نہ کئے جائیں۔ یہ فیصلہ غیر قانونی ہوگا لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
 
 

شیئر: