Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10لاکھ ملازمین کا27اگست سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

دہرہ دون۔۔۔۔پرموشن ، اے سی پی سمیت کئی مطالبات کے سلسلے میں ریاست اتراکھنڈ کے تقریباً10لاکھ ملازمین نے 27اگست سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔حکومت کو 45دن کی مہلت دیئے جانے کے بعد بھی مطالبات پورے نہ ہونے سے ناراض ہوکر ٹیچرآؤٹ سورس مشترکہ مورچہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یمنا کالونی میں واقع آفیسرز کلب میں اجلاس کے دوران ہڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ مورچہ کے سربراہ پرہلاد سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہونیوالی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ترویندرسنگھ راوت کی اپیل پر حکومت کو 45دن کا موقع دیا گیا، اس کے بعد بھی ابتک مطالبات پر کوئی مثبت پیشرفت نہ ہوسکی  ۔
مزید پڑھیں:- - - - -جنوب مشرقی ایشیاکی سب سے چھوٹی بچی کی پیدائش

شیئر: