Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:غیر قانونی تارکین کو بغیر کفیل کے 6ماہ کا اقامہ جاری ہوگا

ابوظبی: امارات میں اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بعض افراد کو ملازمت تلاش کرنے کے لئے کفیل کی شرط کے بغیر 6ماہ کا اقامہ دیا جائے گا۔ ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والے تارکین کو از خود ملک چھوڑنے کی مہلت کے دوران انہیں جرمانوں اور قید کی سزا سے استثنی سمیت دوبارہ نئے ویزے پر آنے کی سہولت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:امارات میں غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑنے کی مہلت
 شام اور یمن سے تعلق رکھنے والے تارکین کو خصوصی حالات کے پیش نظر ایک سال کا اقامہ دیا جائے گا۔ یہ بات تارکین کے معاملات کے نگراں ادارے نے کہی ہے۔ تارکین کے معاملات کے نگران ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر راکان الراشدی نے پریس کانفرنس میں نئی مہلت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو دی جانے والی مہلت کا آغاز یکم اگست سے 31اکتوبر تک دیا جارہا ہے۔
ہر وقت باخبر رہیں، اردو نیوز کی نوٹیفیکیشن سروس سبسکرائب کریں
 مہلت کے دوران اقامہ رکھنے والے وہ تارکین جن کا قیام غیر قانونی ہوچکا ہے وہ اپنی کفالت پر 6ماہ کا اقامہ لے سکتے ہیں۔
 اس دوران وہ مناسب ملازمت تلاش کرنی ہوگی۔ اگر ملازمت مل جاتی ہے وہ اقامہ ٹرانسفر کروالیں ۔ بصورت دیگر انہیں ملک چھوڑنا ہوگا۔
مزید خبروں کے لئے اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

شیئر: