Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں 2منہ والی بچے کی پیدائش

جکارتہ.... سنگاپور سے ملنے والی انڈونیشی سرحد پر واقع قصبے باتام میں  2ماہ  قبل ایک بچہ انتہائی عجیب خلقت حالت  میں پیدا ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ  یہ بچہ رحم مادر ہی میں ساخت کے اعتبار سے  خراب ہوچکا تھا۔ مگر ڈاکٹروںکو اسکی ساختیاتی خرابی کا علم اس وقت تک نہیں ہوسکا جب تک کہ وہ پیدا نہیں ہوا۔ ماہرین کا کہناہے کہ  یہ عجیب الخلقت بچہ جس کا نام گیلانگ اندیکا رکھا گیا ہے  رحم مادر میں  ایک ایسے بیضے کی وجہ سے دو چہروں والا ہوگیا ہے جو قدرتی انداز میں رحم میں  دوسرے جڑواں سے الگ نہیں ہوسکا اور نہ ہی پوری طرح اسکی نشوونما ہوسکی۔ کہا جاتا ہے کہ دو ماہ کا یہ بچہ ہائیڈرو سیفلس نامی بیماری میں بھی مبتلا ہے جس کے نتیجے میں اسکے دماغ میں پانی بھر گیا ہے۔ یعنی مجموعی طور پر میلانگ نامی بچے کے 2چہرے اور 2دماغ ہیں مگر کھوپڑی ایک ہے۔ اس پیدائشی پیچیدگی اور ہئیت کی خرابی کی وجہ سے یہ اس قسم کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ڈھائی لاکھ بچوں میں سے کوئی ایک بچہ اس بیماری اور ایسی حالت سے دوچار ہوتا ہے۔اب اس عجیب الخلقت بچے کے والدین  اپنے بچے کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ مقامی ڈاکٹروں نے اس بچے کا آپریشن کرنے سے اپنی معذوری ظاہر کی ہے اور بیرون ملک سرجنوں کے پاس جاکر آپریشن کرانے  کی لاگت کے وہ متحمل نہیں ہوسکتے۔
مزید پڑھیں:- - - -فی کس 5 پونڈکے حساب سے 140مہمانوں کی شاندار دعوت

شیئر: