Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’راہول نفرت کے سوداگر ہیں‘‘گوئل

نئی دہلی۔۔۔۔گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وزیر اعظم نریندر مودی کو کانگریس کی سابق صدر سونیا نے جہاں ’’موت کا سوداگر ‘‘کہا تھا وہیں وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کانگریس صدر کو ’’نفرت کا سوداگر‘‘قراردیتے ہوئے کہا کہ الور موب لنچنگ پر مگر مچھ کے آنسونہ بہائیں ۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ راہول ’’مردہ خور سیاست‘‘سے باز آئیں۔ گوئل نے ٹویٹ کیا کہ بس بہت ہوچکا۔ آپ نفرت کے سوداگر ہیں۔ ایرانی نے تحریر کیا کہ گاندھی خاندان نے 1984ء میں بدترین قسم کی نفرت کی آگ پھیلائی۔ بھاگلپور اور نیلی کے فسادات اور ایسے دیگر واقعات کو بھی انہوں نے گاندھی خاندان سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ مردہ خور سیاست شرمناک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -فیض آباد :چھیڑخانی پر جیل جانے والے کی موت

شیئر: