Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

120لڑکیوں سے زیادتی کا مجرم ’’جلیبی بابا‘‘

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ہریانہ کے ٹوہانہ علاقے سے پولیس نے ایسے بابا کو گرفتار کیا جس پر90سے زیادہ خواتین سے زیادتی اور 120سے زائد غیر اخلاقی وڈیوزریکارڈ کرنے کا الزام ہے۔بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا۔گزشتہ دنوں ایک خاتون نے بابا امرپوری پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ٹوہانہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جیل بھیج دیا تھالیکن غیر اخلاقی وڈیو بنانیوالے ماہر بابا نے ایسا جال بچھایا کہ کچھ دنوں بعد خود خاتون ہی شک کے دائرے میں آگئی۔ بابا کی کارندہ خاتون نے الٹا متاثرہ خاتون کو ہی بابا کیخلاف درج شکایت کوواپس لینے کے عوض روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑوادیا۔ اس کے بعد بابا ضمانت پر رہا ہوگیا۔جلیبی بابی کا دعویٰ ہے کہ وہ چٹکیوں میں ہر پریشانی دور کردیتا ہے۔ جب بھی کوئی پریشان حال خاتون یا لڑکی اس کے جھانسے میں آجاتی  دھوکے سے لڑکی یا اس کے ہمراہ آنے والے شخص کو نشہ آور اشیاء پلادیتااور لڑکی پر آسیب و سایہ ہونے کی بات بتادیا کرتا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -طالبہ کو غیر اخلاقی میسیج بھیجنے والے انجینیئر کی دھنائی

شیئر: