Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا طبی معاینہ‘ ڈاکٹرز کی سفارش پر اے سی فراہم

راول پنڈی:  اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل طبی بورڈ نے تیسرے روز بھی معاینہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی سمیت دیگر بھی مختلف طرح کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹرز نے نواز شریف کے گردے کا الٹرا سائونڈ کرنے کے علاوہ شوگر، یوریا اور خون کے نمونے حاصل کیے۔ طبی ماہرین کی سفارش پر نواز شریف کو جیل میں ائرکنڈیشن فراہم کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ نواز شریف کو جیل سے باہر کسی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان نے مجھے چکر دیا

شیئر: