سلمان اور پرینکا با اثر بالی وڈ ستارے
بالی وڈ اداکار سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کو با اثر بالی وڈ اداکار قرار دیا گیا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کے نام دنیا بھر کی ایسی با اثر شوبز شخصیات میں شامل کئے گئے ہیں جو اپنی اداکار ی اور کمائی سے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ معروف امریکی میگزین کی جانب سے رواں برس کے شوبز اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرینکا اور سلمان کو ان کی فنی خدمات پر سراہا گیاہے۔اس فہرست میں دنیا بھر کی 500 شوبز شخصیات کے نام ہیں۔