سیول.... جنوبی کوریا میں الیکٹرانک سازوسامان تیار کرنے والی مشہور کمپنی سام سونگ نے مختلف انداز کے ٹی وی سیٹس تیار کرنے کے بعد اس میں ندرت پیدا کردی ہے۔ اب ایک انتہائی بڑے سائز کا ٹی وی تیار کیا گیا ہے۔ جس کی اسکرین 12فٹ چوڑی ہے۔ اور اس کی زبردست جسامت کے لحاظ اسے دیوار کانام دیا گیا ہے او رکمپنی کاکہناہے کہ اسکی فروخت آئندہ سال سے شروع ہوگی مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ جب یہ ٹی وی بازار میں آئیگا تو اسکی کیا قیمت ہوگی؟ دریں اثناءدیگر کمپنیوں نے بھی بڑے بڑے اسکرین والے ٹی وی سیٹس تیار کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ چند دن قبل ایل جی والوں نے ایک 65انچ اسکرین والے ٹی وی کو روشنا س کرایا جسے لپیٹ کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی یہ یقین دلانے سے بھی معذرت خواہ ہے کہ اسکی قیمت لوگوں کے عام اندازے سے کم یا زیادہ ہوگی۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ قیمت عام لوگوں کے اندازے سے کہیں کم رہیگی۔