’تمام پاکستانیوں کا شکریہ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
راول پنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے الیکشن 2018ء میں ووٹ ڈالنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے سربراہ نے کہا کہ عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا نے پاک فوج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی۔