Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کی رہائش پر سی سی کیمروں کی تنصیب

مکہ مکرمہ ...مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش کی نگراں کمیٹی کے سربراہ عبداللہ باجابر نے واضح کیا ہے کہ حج موسم 1439ھ کے دوران 17لاکھ حجاج کرام کی رہائش کے اجازت نامے جاری کردیئے گئے۔ یہ 35826کمروں پر مشتمل ہیں۔ رہائشی امور کی نگراں کمیٹی مزید اجازت نامے جاری کررہی ہے۔ بعض عمارتوں کے مالکان نے تاخیر سے درخواستیں دی تھیں جنہیں نمٹایا جارہا ہے۔ کمیٹی نے 300سے زیادہ حاجیوں والی عمارتوں کے مالکان پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے یہاں سی سی کیمرے نصب کریں۔ آئندہ برس سے حاجیوں کی ہر رہائش پر سی سی کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی۔
 

شیئر: