Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ کراس کا طیارہ جازان میں اتار لیا گیا

ریاض .... سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد برائے یمن نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کاطیارہ زبردستی جازان میں اتار لیا گیا۔ وہ صنعاءایئرپورٹ سے جبوتی جارہا تھا۔ آپریشن زون میں پرواز کررہا تھا جس سے مسافرو ںکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ نو فلائی زون میں ہونے کے باعث طیارے کا وجود خطرے میں تھا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ طیارے کے فضائی عملے نے نو فلائی زون میں داخل ہوکر ہوابازی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ عرب اتحاد کی افواج نے اسے ممنوعہ علاقے سے ہٹنے کی بار بار ہدایت کی۔ پائلٹ نے انتباہ نظرانداز کردیا بالاخر اسے جازان کے ریجنل کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
 

شیئر: