Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج کی تازہ ترین صورت حال

کراچی: گزشتہ رات گئے سے لے کر آج دوپہر 12 بجے تک کی تازہ انتخابی صورت حال کچھ اس طرح سے ہے:
٭ این اے 68 گجرات 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری حسین الٰہی 60172 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ غضنفر علی گل 29610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 سانگھڑ 2 سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 82667ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے کشن چند پاروانی 70135ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77نارووال 1سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66434ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں طارق انیس 36351ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157ملتان 4سے پاکستان تحریک انصاف کے زین حسین قریشی 71113 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 63912دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53اسلام آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 92891ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی 44314ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 65تلہ گنگ کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی 89415ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے فیض ٹمن 60939ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
٭ این اے 30پشاور سے تحریک انصاف کے شیر علی ارباب 73781ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) کے ارباب نجیب اللہ خان 18111ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 جہلم 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری فرخ الطاف 112356 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ندیم خادم 92912 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے غلام سرورخان 64301 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری نثار 48497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان 22475 ووٹ حاصل کر پائے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 شیخوپورہ 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 99674 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اصغر چوہدری 74165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 224 ٹنڈو الہ یار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 80،230 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے محمد محسن 51،536 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 مالاکنڈ کے تمام 336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر نے 20 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔
٭ بلاول بھٹو زرداری نے اس نشست پر 26 ہزار 424 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابلے میں جنید اکبر نے 46 ہزار 372 ووٹ حاصل کیے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 اسلام آباد کے تمام 245 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم شہزاد نواز 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری 34 ہزار 72 ووٹ حاصل کرسکے ۔
٭ این اے 52 اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم نواز 64 ہزار 690 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر 34 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ این اے 54 اسلام آباد کے موصول ہونے والے 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کرسکے ۔
٭ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے تمام 250 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 87 ہزار506 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری 75 ہزار 731 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
٭ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے ۔
٭ این اے 171 بہاولپور کے مکمل 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 95 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے 53 ہزار 109 ووٹ حاصل کیے ۔
٭ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی 21 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 12 پر تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے جب کہ ایم کیو ایم 6 اور پیپلز پارٹی کو3 نشستوں پر برتری حاصل۔
٭ غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اب تک مقابلے سے باہر ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: