ابوظبی: ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1میں معمولی حادثہ پیش آیا جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔ حادثے کے باعث ایئرپورٹ کی خدمات میں کوئی تعطل نہیں ہوا۔ اس حوالے سے حوثی نواز میڈیا جو خبریں پھیلا رہا ہے وہ بے بنیاد ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج عصر کے وقت 4بجے ایئرپورٹ گراؤنڈ میں سپلائی پر مامور گاڑی کا معمولی حادثہ ہوا تھا تاہم حادثے کی وجہ سے پروازوں کی آمد روفت متاثر نہیں ہوئی۔ حوثی ملیشیا نے حسب عادت حادثے کو بنیاد بناکر جھوٹی رپورٹیں گھڑناشروع کردیں ۔ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔ تازہ ترین صورتحال سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔
Abu Dhabi Airports can confirm that there has been an incident involving a supply vehicle in Terminal 1 airside area of the airport at approximately 4:00 pm today.This incident has not affected operations at AUH and flights continue to arrive and depart as scheduled. (1/2)
— Abu Dhabi Airport (@AUH) July 26, 2018
Abu Dhabi Airports will continue to monitor the situation with the concerned authorities and further updates will be made available in due course. (2/2)
— Abu Dhabi Airport (@AUH) July 26, 2018