آسنچیون۔۔۔ پیراگوئے کے وزیر زراعت اور نائب وزیر زراعت طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وزیر زراعت اپنی شدید بیمار والدہ کی عیادت کے بعد آیولاس سے دارالحکومت آسنچیون کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ آیولاس سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ان کو حادثہ پیش آگیا۔ ان کی موت کے چند گھنٹے بعد ان کی والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔