مراد علی شاہ دوبارہ وزیر اعلیٰ
کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پارٹی کی جانب سے الیکشن 2018ءمیں صوبے میں برتری حاصل کرنے کے بعد دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو اپنی جماعت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف نے نشستیں حاصل کی ہیں۔