Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹمپرنگ: میرا کوئی قصور نہیں تھا

 
برزبن:آسٹریلوی بولر پیٹر ہینڈز کومب نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں کسی طور بھی ملوث نہیں۔ اس حوالے سے جو وڈیو دکھائی جا رہی ہے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ مارچ 2018ءمیں جنوبی افریقہ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آنے والے اس اسکینڈل کے نتیجے میں کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور اوپنر کیمرون بینکرافٹ آئی سی سی کی سزا بھگت رہے ہیں۔آسٹریلوی بولر پیٹر ہینڈز کومب کے مطابق وڈیو کے ذریعے تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں نے بال ٹمپرنگ کیلئے کوچ کی ہدایات کپتان اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ تک پہنچائیں۔ بولرکا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں جو مناظر دکھائے گئے ان میں کم از کم20منٹ کا وقفہ ہے لیکن ویڈیو میں انہیں جوڑ کر اس طرح ایڈٹ کیا گیا جیسے ایک ہی وقت کا منظر ہے۔اس منظر میں پہلے کوچ واکی ٹاکی پر ہینڈز کومب سے بات کرتے دکھائی دیئے اور اس کے بعد کومب میدان میں کیمرون بینکرافٹ سے کوئی بات کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں۔ اس کے بعد بینکرافٹ نے گیند کو ریگمال سے کھردرا کیا۔بولر کے مطابق واکی ٹاکی پر بات اور میرے گراونڈ میں جانے کے درمیان 20تا25منٹ کا وقفہ تھا اور میں متبادل کے طور پر میدان میں گیا تھا۔یہ سب کچھ میڈیا کا کیا دھرا ہے جس کی وجہ سے مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔

شیئر: