Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض .... محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزھرانی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ کسٹم اہلکاروں نے اسمگلنگ کی مختلف کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔ الزھرانی نے مزید بتایا کہ اسمگلنگ کی کارروائیاں ٹرک کے ویکیوم سیلنڈر میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں ۔ اسمگلنگ کی دوسری کارروائی میں اسمگلروں نے ٹرک کے ڈرائیونگ کیبن میں خفیہ خانہ بنا کر وہاں منشیات کو چھپایا گیاتھا تاہم کسٹم اہلکاروں کی مہارت اور معاملہ فہمی کی بدولت اسمگلنگ کی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں۔ 

شیئر: