جدہ.... سمندری ذریعے سے پہلے سوڈانی عازمین حج کا قافلہ مملکت پہنچ گیا ۔ جدہ کی بندرگاہ پر عازمین کا استقبال سوڈانی سفیر اور وزارت حج کے ریجنل ڈائریکٹر اور بندر گاہ کے اعلی عہدیداروں نے کیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری راستے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ہے جو گزشتہ روز جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر پہنچا اس کے ساتھ ہی بندرگاہ پر عازمین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ۔ وزارت حج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے قافلے کا استقبال پھولوں سے کیا گیا اور انہیں روایتی عرب قہوہ اور کھجوریں پیش کی گئیں۔ واضح رہے سوڈان اور مصر سے سب سے زیادہ عازمین سمندری راستے سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ارض مقدس آتے ہیں۔